خاکسار نے کاسمیٹک سرجری کے ذریعے اپنا حلیہ مکمل طور پر تبدیل کر کے اپنی رہائش بھی تبدیل کر لی ہے۔ اس لیے میرے قرض خواہ حضرات میری تلاش میں وقت ضائع نہ کریں کیونکہ اب میں انہیں قیامت تک دستیاب نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا ادھر اُدھر سر کھپانے اور ٹکریں مارنے کے بجائے صبروشکر سے کام لیں کہ اللہ تعالٰی صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے جبکہ روپیہ پیسہ تو ہاتھ کی میل ہےاس لیے اس نقصان پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اور یہ سمجھ لیں کہ اس نقصان میں اللہ میاں کی رضا بھی شامل تھی۔

شکریہ: ماہنامہ حسب حال