قوم نے پھر سے ناک کٹائی
وردی لائی دیا سلائی
رحمان ملک نے آگ جلائی
ملک قیوم نے کھیر پکائی
کالے کوٹ کی شامت آئی
آصف مشرف بھائی بھائی
شیر نے آخر گھاس ہی کھائی
آس کے پتے جھڑ گئے سارے
شیدے شوکی ڈر گئے سارے
دعوے سان پے چڑھ گئے سارے
جسٹس وسٹس وڑ گئے سارے
تو اے بھولے پاکستانی
بھول کے سب کچھ ک ھوجا اب تو
بند کر ٹی -وی سو جا اب تو!